ملتان ٹیسٹ کے پہلے ہی روز 3 غلط فیصلے علیم ڈار ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے  

ملتان ٹیسٹ کے پہلے ہی روز 3 غلط فیصلے ، علیم ڈار ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے   ملتان ( ویب ڈیسک ) دورہ پاکستان پرموجود انگلینڈ کی ٹیم دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیل رہی ہے ،  دوسرے ٹیسٹ کے پہلے ہی روز علیم ڈار کے 3 فیصلے غلط ثابت ہوئے جس کے بعد آئی سی سی ایلیٹ پینل کے امپائر آف دی ائیر کا اعزاز رکھنے والے علیم ڈار ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے ۔ ملتان ٹیسٹ میں  ڈیبیو کرنےوالے  ابرار احمد نے 3 کھلاڑیوں  کو آؤٹ کرنے کیلئے اپیل کی تو امپائر علیم ڈار نے تینوں بار ناٹ آؤٹ قرار دیا مگر کپتان بابر اعظم  نے تینوں فیصلوں کو چیلنج کیا ،  ریویو میں تینوں مرتبہ علیم ڈار کو اپنے ناٹ آؤٹ کے فیصلے کو واپس لینا پڑا ۔  ایک ہی روز میں 3 غلط فیصلوں پر علیم ڈار ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے جہاں لوگوں نے ان کی میمز بھی بنا ڈالیں ۔  خیال رہے کہ علیم ڈار اپنے مضبوط فیصلوں کے باعث جانے جاتے ہیں ، اکثر و بیشتر ٹیموں کے کپتان  صرف علیم ڈار کو دیکھتے ہوئے ریویو لیتے ہوئے ڈرتے ہیں کہ کہیں ریویو ضائع نہ ہو جائے ۔ Third Umpire to Aleem Dar today#PAKvENG #PAKvsENG pic.twitter.com/ywvVoNS0vw — Anmol Farya (@Anmol_xk) December 9, 2022 Third Umpire to Aleem Dar today#PAKvENG #PAKvsENG pic.twitter.com/ywvVoNS0vw — Anmol Farya (@Anmol_xk) December 9, 2022 Aleem Dar’s three decisions have been overturned in the first session pic.twitter.com/3Z7B2phFGP — IG: @faizanriaz (@catharsiss__) December 9, 2022 مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/09-Dec-2022/1518495

اپنا تبصرہ بھیجیں