ازدواجی زندگی بارے سوال پر شعیب ملک نے ایک بار پھر بات کرنے سے انکار کردیا

ازدواجی زندگی بارے سوال پر شعیب ملک نے ایک بار پھر بات کرنے سے انکار کردیا    لاہور(مانیٹرگ ڈیسک) کئی ہفتوں سے قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی طلاق کی افواہیں گردش میں ہیں۔ دونوں کی طرف سے تاحال ان افواہوں کی تردید کا تصدیق نہیں کی گئی۔ گزشتہ روز ایک صحافی نے شعیب ملک سے اس حوالے سے سوال بھی پوچھا مگر انہوں نے اس موضوع پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔  ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ایک میڈیا آﺅٹ لیٹ سے بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہ اہے کہ ”یہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے۔میں اور میری اہلیہ ایسے سوالوں کے جوابات نہیں دیں گے۔ آپ ہمیں اکیلا چھوڑ دیں۔“رپورٹ کے مطابق طلاق کی افواہوں کے درمیان شعیب اور ثانیہ کی طرف سے اپنے رئیلٹی ٹاک شو ’دی مرزا ملک شو‘ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ یہ شو ایک ڈیجیٹل سٹریمنگ سروس پر ہو گا۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/09-Dec-2022/1518475

اپنا تبصرہ بھیجیں