مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آٖفریدی نے ملتان ٹیسٹ کو ون ڈے کہہ دیا دلچسپ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل

مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آٖفریدی نے ملتان ٹیسٹ کو ون ڈے کہہ دیا ، دلچسپ ٹویٹ … کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ملتان ٹیسٹ کے حوالے سے ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ، جس میں شاہد آفریدی نے ملتان ٹیسٹ کے بارے میں کہا کہ “لال گیند  سے ون ڈے میچ اور کون کون دیکھ رہا ہے؟”۔  تفصیلات کے مطابق اولیاء کی سرزمین ملتان پر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جاری ہے، جس میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا  اور  پہلے ٹیسٹ کی طرح دوسرے ٹیسٹ میں بھی جارحانہ انداز اپنایا ، جس پر شاہد آفریدی نے میچ دیکھتے ہوئے کی تصویر شیئر کی  اور  ٹیسٹ  کو ون ڈے سے تشبیہ  دیتے ہوئے پوچھا کہ اور کون لال گیند سے ون ڈے دیکھ رہا ہے ؟،  واضح رہے کہ ٹیسٹ کیلئے لال گیند جبکہ  ون ڈے کیلئے سفید گیند کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ So who is watching the one-day match with red-ball?! All the best to both the teams, great start for @englandcricket so far, but watch out – spinners could make the difference. Duas for Pak to win this and keep the series alive iA #PakvsEng pic.twitter.com/xcB7NKUeua — Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) December 9, 2022 سابق کپتان نے اپنی ٹوئٹ میں دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اب تک انگلینڈ کی ٹیم نے بہترین آغاز کیا ہے، لیکن دیکھیں اسپنرز کھیل میں کچھ فرق ڈال سکتے ہیں ، شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میری دعا ہے پاکستان یہ میچ جیتے تاکہ سیریز زندہ رہے۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/09-Dec-2022/1518445

اپنا تبصرہ بھیجیں