فیفا فٹ بال کی تاریخ پر بنی سب سے بڑی پینٹنگ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

فیفا فٹ بال کی تاریخ پر بنی سب سے بڑی پینٹنگ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیفا فٹبال  کی تاریخ پر بنی سب سے بڑی پینٹنگ کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔  کینوس پر بنائی گئی پینٹنگ کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد قطر یونیورسٹی میں کیا گیا جس میں  مصور عماد صالحی ، قطر کے وزیر ثقافت  اور قطر نیشنل لائبریری  کے صدر نے شرکت کی ۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے  نے  ریکارڈ کو حصہ بنانے سے متعلق فیصلہ کیا ، پینٹنگ کو بنانے میں  5 ماہ کا وقت لگا  جس میں عربی ثقافت کے ساتھ دیگر تہذیبوں اور ثقافتوں کو بھی نمایاں کیا گیا۔   اس سے قبل کینوس پینٹنگ کا ریکارڈ ساشا جعفری کے پاس تھا  جو 1595.76 مربع میٹر تھا جبکہ اس کینوس کی پیمائش 9652 مربع میٹر ہے ۔  مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/08-Dec-2022/1518127

اپنا تبصرہ بھیجیں