نسیم شاہ کو کندھے کی تکلیف  کا سامنا ملتان ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی 

نسیم شاہ کو کندھے کی تکلیف  کا سامنا ، ملتان ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی  ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کندھے کی تکلیف کا شکارہو گئے جس کے باعث ان کی ملتان ٹیسٹ  میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے ۔ نسیم شاہ دائیں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے ہیں، انہیں ملتانمیں  پریکٹس سیشن کے دوران بھی باؤلنگ  نہیں کرنے دی گئی، جس سے ان کی ٹیسٹ میچ مٰیں شرکت مزید مشکوک ہو گئی ہے ۔ خیال رہے کہ پاکستان کے دورے پر آئی انگلینڈ کی ٹیم نے تین میچز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کر رکھی ہے ۔  مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/08-Dec-2022/1518120

اپنا تبصرہ بھیجیں