فیفا ورلڈ کپ کا جنون مریض آپریشن کے دوران بھی میچ دیکھتے رہے 

فیفا ورلڈ کپ کا جنون، مریض آپریشن کے دوران بھی میچ دیکھتے رہے  لاہور ( ویب ڈیسک ) فیفا ورلڈ کا رنگا رنگ میلہ قطر کے میدانوں میں جاری ہے جس کا جنون دنیابھر میں دیکھنے کو آرہا ہے ، شائقین کسی بھی طریقے سے میچ کو مس نہیں ہونے دے رہے ۔   ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق پولینڈ کے ہسپتال کی ایک تصویر سامنے آئی جس میں دیکھا جا رہا ہے کہ دو ڈاکٹرز ایک شخص کا آپریشن تھیٹر میں علاج کر رہے ہیں جبکہ دوران علاج مریض سکرین پر  فٹبال ورلڈ کپ کا میچ دیکھ رہا ہے ۔  مریض نے ایران اور ویلز کے مابین  کھیلا جانے والا میچ دیکھا۔ اسپتال کا اس حوالے سے بیان میں کہنا ہے کہ ہمارے مریضوں کو واقعی سروس ملتی ہے۔ اس کے علاوہ پولینڈ  میں ایک خاتون ڈینٹسٹ بھی فٹبال کی مداح ہیں جنہوں نے اپنے آپریشن تھیٹر میں سکرین پر فیفا ورلڈ کپ کا میچ لگا رکھا ہے ، سامنے آنے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون مریض کے دانتوں کا علاج کر رہی ہیں جبکہ سامنے سکرین پر فٹبال کا میچ کھیلا جا رہا ہے ۔  مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/08-Dec-2022/1518117

اپنا تبصرہ بھیجیں