پاکستانی کرکٹر محمد حسنین لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے سے محروم وجہ بھی سامنے آگئی

پاکستانی کرکٹر محمد حسنین لنکا پریمیئر لیگ کھیلنے سے محروم، وجہ بھی سامنے … لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد حسنین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی طرف سے اجازت نہ ملنے کے سبب لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پی سی بی کی طرف سے ڈومیسٹک کرکٹ کی وجہ سے محمد حسنین کو این او سی جاری نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق محمد حسنین گیل گلیڈی ایٹرز ٹیم کی طرف سے ایل پی ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کھیلنے والے تھے۔این او سی نہ ملنے کی وجہ سے ان کی جگہ گیل گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے وہاب رہاض کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ ایل پی ایل میں گیل گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کی ملکیت بھی پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالکان کے پاس ہے۔  بتایا گیا ہے کہ پی سی بی چاہتا تھا کہ محمد حسنین آئندہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ’پاکستان کپ‘ میں کھیلے، جو 10دسمبرسے کراچی میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 3جنوری کو اختتام پذیر ہو گا۔ شاہین شاہ اور حارث رﺅف کی انجری کے باعث مینجمنٹ چاہتی ہے کہ محمد حسنین ٹیم کے باﺅلنگ یونٹ کا حصہ بنیں۔چنانچہ انہیں پاکستان کپ کھیلنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/08-Dec-2022/1518105

اپنا تبصرہ بھیجیں