صوبائی ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی  لیگ کے کیمپ اور لیگ  کے  نئے شیڈول کا اعلان

 صوبائی ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی  لیگ کے کیمپ اور لیگ  کے  نئے شیڈول کا اعلان    پشاور(آن لائن) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سلسلے میں صوبائی ٹیلنٹ ہنٹ ہاکی لیگ کے کیمپ اور صوبائی لیگ کے  نئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے پانچ ریجنز میں مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے اس سلسلے میں کے پی میں ہاکی مقابلوں کے میزبان و چیف آرگنائزر و ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم نے وزیراعظم یوتھ سپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے کوآرڈی نیٹر انجینئر عارف روان کی ہدایات کی روشنی میں نئے شیڈول کا اعلان کیا جس کے مطابق پانچ ریجنز پشاور‘ مردان‘ سوات‘ ہزارہ اور بنوں میں ہاکی کے کیمپ اٹھارہ اور انیس دسمبر کو ہوں گے پشاور میں کیمپ اسلامیہ ہاکی گراؤنڈ‘مردان میں آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس مردان‘ سوات میں آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ مکان باغ‘ایبٹ آباد میں پولیس لائن ہاکی گراؤنڈ جبکہ بنوں میں آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ بنوں میں ہوگا‘شیڈول کے مطابق صوبائی ہاکی لیگ کے مقابلے بائیس سے چھبیس دسمبر آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈ مکان باغ سوات میں ہوں گے۔   #/s# مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/08-Dec-2022/1517755

اپنا تبصرہ بھیجیں