نئی ٹیسٹ رینکنگ بابراعظم تیسرے نمبر پر آگئے

نئی ٹیسٹ رینکنگ، بابراعظم تیسرے نمبر پر آگئے              دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسنٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین پہلے، اسٹیو اسمتھ دوسرے جبکہ بابر اعظم ایک درجے ترقی پا کر تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں، جو روٹ چوتھے نمبر پر براجمان ہوگئے۔ٹیسٹ باؤلر کی رینکنگ میں قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی دو درجے تنزلی، شاہین شاہ آفریدی تیسرے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے۔باؤلنگ رینکنگ میں پیٹ کمنز پہلے، روی چندرن ایشون دوسرے پر موجود انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دو درجے ترقی کے بعد تیسرے جبکہ بھارت کے جسپریت بھمرا چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/08-Dec-2022/1517750

اپنا تبصرہ بھیجیں