فیفا ورلڈکپ کیا میچز میں استعمال ہونیوالی فٹبالز کو چارج کیا جاسکتا ہے؟

  فیفا ورلڈکپ، کیا میچز میں استعمال ہونیوالی فٹبالز کو چارج کیا جاسکتا ہے؟    دوحا(یواین پی) فیفا نے قطر میں جاری عالمی کپ کے دوران فٹبالز میں چارجنگ کا آپشن پیش کیا ہے کہ جو توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2022 میں استعمال ہونے والے فٹبال میچ سے پہلے چارج کیے جاتے ہیں، ان بالز میں بلٹ سنسر نصب کیے گئے ہیں جس سے گیند کی رفتار اور سمت کی پیمائش کی جاتی ہے۔ایڈیڈاس کی جانب سے ڈیزائن کی گئی بالز میں ایک بیٹری لگائی گئی ہے جو کہ 6 گھٹنے چارج ہونے کے بعد 18 گھنٹے تک استعمال کی جاسکتی ہے، بالز کو کک لگتے ہی اس میں نصب سنسر متحرک ہوجاتے ہیں۔  جبکہ میدان کے چاروں طرف لگے اینٹینا اسے ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) کو رئیل ٹائم فریم دیکھاتا ہے۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/08-Dec-2022/1517747

اپنا تبصرہ بھیجیں