آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسراٹیسٹ آج شروع ہو گا

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسراٹیسٹ آج شروع ہو گا    ایڈیلیڈ (یواین پی) آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 8 دسمبر سے ایڈیلیڈ اوول،ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا، آسٹریلیا کی ٹیم کو ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 164 رنز سے شکست دی تھی۔آسٹریلوی ٹیم کو مایہ ناز فاسٹ باؤلر پیٹ کمنز لیڈ کر رہے ہیں جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، مچل سٹارک، نیتھن لائن اور سٹیون سمتھ شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اوپنر بیٹر کریگ براتھویٹ کی قیادت میں میدان میں اترے گی اور اسے جیسن ہولڈر، جرمائن بلیکووڈ، کیمار روچ، الزاری جوزف اور کائل میئرز کی خدمات حاصل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 8 سے 12 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/08-Dec-2022/1517745

اپنا تبصرہ بھیجیں