بنگلہ دیش نے دوسرے ون ڈے میں بھی بھارتی ٹیم کو عبرتناک شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی 

بنگلہ دیش نے دوسرے ون ڈے میں بھی بھارتی ٹیم کو عبرتناک شکست دیکر سیریز اپنے … میرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنگلہ دیش نے اپنے ملک کے دورے پر آئی بھارتی کرکٹ ٹیم کو دوسرے ون ڈے میں بھی عبرتناک شکست دے کر تین میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔  بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں  7 وکٹوں کے نقصان پر  271 رنز بنائے ۔ بنگلہ دیش کے بلے باز مہدی حسن نے ناقابل شکست سینچری جڑی جبکہ محمد اللہ نے 77 رنز بنائے ۔ 272 رنز کے ہدف کے تعاقب  میں بھارتی ٹیم میدان میں اتری تو بنگال ٹائیگرز نے ایک نہ چلنے دی اور بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز ہی بنا پائی ۔ ویرات کوہلی 5،شیکھر دھون 8،شریاس لئیر 82،واشنگٹن سندر 11،کے ایل راہول 14،اکشر پاٹیل 56،شردل ٹھاکر 7،دیپک چہار 11، کپتان روہت شرما 51 ،محمد سراج دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔عمران ملک نے کوئی گیند کھیلی نہ ہی سکور بنا پائے ۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/07-Dec-2022/1517701

اپنا تبصرہ بھیجیں