مکسڈ مارشل آرٹ ایشیئن چیمپئن شپ میں سوات کے محمد عاطف نے ملک کا نام روشن کر دیا 

مکسڈ مارشل آرٹ ایشیئن چیمپئن شپ میں سوات کے محمد عاطف نے ملک کا نام روشن کر … آستانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قازقستان میں ہونے والی مکسڈ مارشل آرٹ ایشیئن چیمپئن شپ میں  سوات کے  محمد عاطف نے سلور میڈل حاصل کرکے ملک کا نام روشن کر دیا۔ قازقستان میں ہونے والی مکسڈ مارشل آرٹ ایشین چیمپئن شپ میں 40 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ،  پاکستان کے محمد عاطف نے بڑوں بڑوں کا دلیرانہ مقابلہ کیا اور فائنل تک رسائی حاصل کی جہاں وہ قازقستان کے کھلاڑی سے  لڑے ۔ عاطف  فائنل میں فتح تو نہ حاصل کر سکے البتہ سلور میڈل لے کر ملک کو قوم کا نام روشن کیا ۔  مقابلے کے بعد عاطف نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ عالمی چیمپئن بن جاؤں اور ملک و قوم کا نام روشن کروں ۔   مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/07-Dec-2022/1517699

اپنا تبصرہ بھیجیں