100خواتین کو ہراساں کرنیوالا بھارتی ریسلنگ چیمپئن پکڑا گیا

100خواتین کو ہراساں کرنیوالا بھارتی ریسلنگ چیمپئن پکڑا گیا نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں 100خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ریسلنگ چیمپین کو گرفتار کر لیا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق 24سالہ کوشل پیپالیا نامی یہ ریسلر ریاست گجرات کا رہائشی ہے اور ریاستی سطح پر کھیلتا ہے۔ گزشتہ دنوں اس نے ایک یوگا ٹیچر کو جنسی طور پر ہراساں کیا، جس نے اس کے خلاف پولیس کو رپورٹ درج کرا دی۔ پولیس نے جب تفتیش کی تو ملزم نے یہ چشم کشا اعتراف کر لیا کہ وہ اب تک 100سے زائد خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کر چکا ہے۔ خاتون یوگا ٹیچر نے پولیس کو بتایا تھا کہ ملزم پارکنگ میں بیٹھا تھا جہاں خاتون کی سکوٹر کھڑی تھی۔ جب وہ اپنی سکوٹر لینے آئی تو ملزم نے اسے نازیبا اشارے کیے اور اس کے سامنے پینٹ اتار کر برہنہ ہو گیا۔ واضح رہے کہ ملزم ریاستی مقابلوں میں 2016سے 2019ءمسلسل چار سال گولڈ میڈل جیتتا رہا ہے۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/07-Dec-2022/1517684

اپنا تبصرہ بھیجیں