فیفا ورلڈ کپ مراکش سپین کو پنالٹی ککس پر شکست دیکر پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

فیفا ورلڈ کپ ، مراکش سپین کو پنالٹی ککس پر شکست دیکر پہلی بار کوارٹر فائنل … قطر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیفا ورلڈ کپ کا رنگا رنگ میلہ قطر کے میدانوں میں جاری ہے جہاں مراکش نے  جان توڑ  معرکے کے بعد سپین کو پنالٹی ککس پر شکست دیدی اور خود پہلی بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ۔  مراکش اور سپین کے مابین کھیلے جانے والے زبردست میچ میں دنوں ٹیمیں مقررہ وقت میں کوئی گول نہ کر پائیں جس کے بعد اضافی وقت دیا گیامگر دونوں جانب سے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کوئی گول نہ ہونے دیا گیا جس کے بعد فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا۔  دونوں ٹیموں کو پانچ ، پانچ پنالٹی ککس دی گئیں ، مراکش کی ٹیم چار پنالٹی ککس میں سے تین میں گول کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ سپین کی ٹیم  ابتدائی  تینوں پنالٹی ککس پر گول کرنے میں ناکام ہو گئیں ۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/06-Dec-2022/1517312

اپنا تبصرہ بھیجیں