وزیر اعظم آزاد کشمیر کے گراؤنڈ میں کھڑے ہیلی کاپٹر کے باعث کلب ٹورنا منٹ کا میچ دوسرے روز بھی نہ ہو سکا

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے گراؤنڈ میں کھڑے ہیلی کاپٹر کے باعث کلب ٹورنا منٹ کا … مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم ازاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا ذاتی ہیلی کاپٹر گزشتہ روز مظفر آباد کرکٹ سٹیڈیم میں لینڈ کر گیا تھا جس کے باعث کلب ٹورنامنٹ کا میچ روک دیا گیا  جو آج بھی ہیلی کاپٹر کے باعث کھیلا نہ جا سکا۔ کمشنر مظفر آباد کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر  کو دیر ہو رہی تھی جس کی وجہ سے ان کا ہیلی کاپٹر سٹیڈیم میں ہی اتار دیا گیا ۔ ادھر کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ  ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کی وجہ سے کلب ٹورنامنٹ کا میچ روکا گیا جو آج بھی ہیلی کاپٹر کے باعث نہ ہو سکا۔ کھلاڑیوں نے کہا کہ  تمام ٹیموں نے  اپنی جیب سے  50،50 ہزار روپےا دا کر کے   گراؤنڈ کو چند روز کیلئے حاصل کیا ہے ۔  اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ذاتی ہیلی کاپٹر تقریبا 24 گھنٹے تک گراؤنڈ میں کھڑا رہا جس کے بعد وہ ٹیک آف کرگیا۔  مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/06-Dec-2022/1517287

اپنا تبصرہ بھیجیں