دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے انگلینڈ اور پاکستانی سکواڈ خصوصی طیارے سے ملتان پہنچ گئے 

دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے انگلینڈ اور پاکستانی سکواڈ خصوصی طیارے سے ملتان پہنچ … ملتان ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) راولپنڈی ٹیسٹ کے بعد دوسرے میچ کیلئے پاکستانی اور انگلش ٹیم کے سکواڈ خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان پہنچ گئے ، ملتان میں دھند کے باعث فلائیٹ تین گھنٹے کی تاخیر کا شکار رہی ۔ دورہ پاکستان پر موجود انگلینڈ کی ٹیم اپنا دوسرا میچ 9 دسمبر سے پاکستان کے خلا ف ملتان کے میدان میں کھیلے گی ، مہمان ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں  0-1 سے برتری حاصل ہے ۔ دونوں ٹیموں کو خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان پہنچایا گیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں ٹیموں کی آمد کی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں ۔ ???? Pakistan and England teams have arrived in Multan ahead of the second Test #PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/mgBoGCFSZF — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 6, 2022 خیال رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ  میں مہمان ٹیم انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دی تھی ،پی سی بی کے جاری کردہ بیان میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف  کے  سیریز کے بقیہ دو میچز سے باہر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ۔ حارث رؤف کو اپنی دائیں ٹانگ میں دباؤ محسوس ہو رہا ہے جس کے باعث ان کی ایم آر آئی کی گئی ۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/06-Dec-2022/1517278

اپنا تبصرہ بھیجیں