باؤلر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے

باؤلر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی “جیونیوز” کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ پی سی بی نے کہا ہےکہ حارث رؤف کو ٹانگ کی دائیں جانب دباؤ محسوس ہورہا ہے، راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز حارث کے ایم آر آئی سکین کیے گئے تھے۔ حارث رؤف جلد لاہور میں ری ہیب پروگرام شروع کریں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ سکواڈ میں حارث رؤف کے متبادل فاسٹ بولر کا فیصلہ جلد کیا جائے گا اور محمد عباس کو متبادل کے طور پر ٹیسٹ سکواڈ میں شامل  کیے جانے کا امکان ہے۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/06-Dec-2022/1517196

اپنا تبصرہ بھیجیں