ٹی20 لیگز کی بہتات پر ایان چیپل کو شدید تخفظات

ٹی20 لیگز کی بہتات پر ایان چیپل کو شدید تخفظات    کراچی(آئی این پی)ٹی 20 لیگز کی بہتات پر پھر خدشات ظاہر کیے جانے لگے،آسٹریلیا کے سابق کپتان ایان چیپل کا خیال ہے کہ ڈومیسٹک ایونٹس کی یلغار سے مستقبل میں انٹرنیشنل کرکٹ کا شیڈول شدید متاثر ہوسکتا ہے، انھوں نے اپنے کالم میں کہا کہ کھیل کے منتظمین اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے درمیان صحت مند شراکت کی عدم موجودگی بھی مسائل پیدا کرسکتی ہے،آسٹریلیا کے ایک اور سابق کپتان اسٹیو وا نے حال ہی میں کرکٹ کے ٹوٹے شیڈول کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام اس کھیل پرتقریبا حد سے زیادہ ہو چکے ہیں اور دلچسپی کی سطح کم ہورہی ہے،چیپل کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ کے پورے ڈھانچے، خاص طور پر شیڈول کو، کھیل کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک مکمل لیکن مثبت تحقیق کی ضرورت ہے۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/06-Dec-2022/1516915

اپنا تبصرہ بھیجیں