لنکا پریمیئر لیگ  کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز آج 

  لنکا پریمیئر لیگ  کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز آج     کولمبو (اے پی پی):سری لنکا کرکٹ کے زیر اہتمام لنکا پریمیئر لیگ  کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز  آج سری لنکا میں شروع ہوگا۔ لیگ کا  افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن جافنا کنگز اور گال گلیڈی ایٹرز کے درمیان سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔ پانچ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گی۔ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا رانڈ 20 میچز پر مشتمل ہوگا جو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا جس کے بعد کینڈی اور کولمبو میں مقابلے ہوں گے۔  آخری رانڈ کے مقابلے بھی کولمبو میں آر پی آئی سی ایس میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل 23 دسمبر 2021 کو کولمبو کے آر پی آئی سی ایس میں کھیلا جائے گا جبکہ کوالیفائر 1 اور ایلیمنیٹر 21 دسمبر کو ہوں گے۔ ناک آٹ رانڈ میں ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لئے کوئی وقفہ نہیں ہے کیونکہ کوالیفائر 2 22 دسمبر کو ہوگا۔ سری لنکا پریمیئر لیگ 2022 سری لنکا کا سب سے بڑا مقامی ٹورنامنٹ ہے جو بین الاقوامی خصوصیت کے ساتھ  24 میچز پر مشتمل ہوگا جس میں صف اول کے مقامی اور بین الاقوامی کرکٹرز شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے آئندہ ایڈیشن میں متعدد کرکٹ ستارے شرکت کررہے ہیں جن میں پاکستانی شعیب ملک کے علاوہ ایون لیوس، کارلوس بریتھ ویٹ، جینمین ملان، ڈوین پریٹوریس، ڈی آرسی شارٹ اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔ٹورنامنٹ ڈبل راؤنڈ رابن اور پلے آف کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔\ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/06-Dec-2022/1516913

اپنا تبصرہ بھیجیں