پی سی بی پر دباؤ محمد یوسف پچ مشن پر ملتان پہنچ گئے

پی سی بی پر دباؤ، محمد یوسف پچ مشن پر ملتان پہنچ گئے راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کے مشکل مشن کا سوچ رہی ہے اور پنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں ہے جب کہ  پی سی بی حکام کو اب ملتان ٹیسٹ کی فکر لاحق ہے۔ جیو نیوز کے مطابق  اتوار کو پنڈی کے ڈریسنگ روم میں بیٹنگ کوچ محمد یوسف موجود نہیں تھے، وہ ہیڈکوچ ثقلین مشتاق اور کپتان بابر اعظم کے کہنے پر مشن ایمپوسیبل کے لیے ملتان پہنچ گئے ہیں جب کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں منگل کو ملتان پہنچیں گی، مشن کامقصد پچ بناؤ ،میچ بچاؤ ہے۔ حد درجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان یوسف پچ کی تیاری میں چیف کیوریٹر آغا زاہد اور مقامی کیوریٹر کو اپنی رائے سے آگاہ کریں گے۔پنڈی ٹیسٹ میں پچ پر ہونے والی تنقید کے بعد پی سی بی پر کافی دباؤ ہے، ٹیم انتظامیہ اور پی سی بی ایسی پچ بنانا چاہتے ہیں جس پر پاکستانی بولروں کو ایڈوانٹیج ملے۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/05-Dec-2022/1516773

اپنا تبصرہ بھیجیں