فٹبال ورلڈ کپ میں آج دو پری کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے

    فٹبال ورلڈ کپ میں آج دو پری کوارٹر فائنلز کھیلے جائینگے       دوحہ (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام قطر میں جاری  22 ویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں آج آخری دو  پری کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ مراکش اور سپین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں پرتگال اور سوئٹزرلینڈ  کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔  پہلا میچ مراکش اور سپین کی ٹیموں کے درمیان  پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں پرتگال اور سوئٹزرلینڈ  کی ٹیمیں لوسیل آئیکونک سٹیڈیم، لوسیل آمنے سامنے ہوں گی، یہ میچ رات 12 بجے شروع ہوگاجس کے بعد میگا ایونٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوجائے گی سپین اور پرتگال کی ٹیموں کو آج کے میچوں میں کامیابی کے لئے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے پرتگال کے کپتان کرسٹینانورونالڈو نے کہا کہ آج کا میچ جیت کر اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرینگے۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/06-Dec-2022/1516905

اپنا تبصرہ بھیجیں