فٹبال ورلڈ کپ انگلینڈ سینیگال کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

فٹبال ورلڈ کپ، انگلینڈ سینیگال کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا               دوحہ (اے پی پی):انگلینڈ  کی ٹیم   قطر میں جاری 22ویں فیفا ورلڈکپ  کے   کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ فاتح ٹیم نے پری کوارٹر فائنل میچ میں سینیگال کو 0-3 گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ دفاعی چیمپئن فرانس سے ہوگا۔جورڈن ہینڈرسن،ہیری کین اور بکائیو ساکا نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ا پری کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ اور سینیگال کی ٹیمیں    آمنے سامنے تھیں،جس میں  انگلینڈ کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی سینیگال پر حاوی ہوگئی۔ انگلینڈ کے جورڈن ہینڈرسن نے 38 ویں منٹ میں ایک گول کر کے انگلینڈ کو سینیگال کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی جس کو ہیری کین  نے پہلا ہاف ختم ہونے کے آخری منٹ میں ایک گول  کر کے 0-2 کر دیا۔ یوں پہلے ہاف پر انگلینڈ کی ٹیم کو حریف سینیگال  ٹیم کے خلاف 0-2 گول کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں بھی انگلینڈ کی ٹیم سینیگال پر برتری رہی۔ انگلینڈ کے بکائیو ساکا میچ کے 57 ویں منٹ میں ایک گول کر کے برتری کو بڑھاتے ہوئے 0-3 کر دیا۔ جو میچ کے آخر تک  برقرار رہی۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/06-Dec-2022/1516904

اپنا تبصرہ بھیجیں