میچ کے دوران تماشائی کی حسن علی سے بد تمیزی سٹیڈیم میں جھگڑے کی ویڈیو سامنے آگئی

میچ کے دوران تماشائی کی حسن علی سے بد تمیزی ، سٹیڈیم میں جھگڑے کی ویڈیو سامنے … پاکپتن(ڈیلی پاکستان آن لائن)عارف والا میں میچ کے دوران قومی کرکٹر حسن علی کیساتھ مقامی لوگوں  نے بدتمیزی کی جس کے بعد سٹیڈیم میں جھگڑا ہو گیا۔ قومی کرکٹر حسن علی نے  پی پی ایل میں حصہ لیا جس کے لیے وہ عارف والا میچ کھیلنے گئے۔ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے تماشائی کی جانب سے ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور جملے کسے گئے، انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے بیٹسمین کے کیچ چھوڑنے کا طعنہ بھی دیا گیا۔ اس بدتمیزی پرحسن علی بھی سیخ پا ہو گئے جس کے بعد سٹیڈیم میں  جھگڑا ہوا۔ ایک اور ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  جھگڑا بڑھنے پر  سٹیڈیم میں ہجوم جما ہے اور حسن علی  بدتمیزی  کرنے والے شخص کو مارنے کے لیے لپکتے ہیں ۔تاہم مینجمنٹ نےشائقین کے نامناسب سلوک پر ان کی خوب سرزنش کی اور ساتھی کھلاڑیوں نے حسن علی اور شائقین کے درمیان بیچ بچاو کروایا۔ Hassan Ali’s fight with the crowd????#HassanAli #PakvEng #Cricket pic.twitter.com/G4mji06uwa — Muhammad Noman (@nomanedits) December 3, 2022 مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/05-Dec-2022/1516843

اپنا تبصرہ بھیجیں