عمر اکمل کے 7لاکھ 60ہزار روپے مالیت کے 2 موبائل فونز چوری ہو گئے

عمر اکمل کے 7لاکھ 60ہزار روپے مالیت کے 2 موبائل فونز چوری ہو گئے    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل کے 7لاکھ 60ہزار روپے مالیت کے 2موبائل فونز چوری ہو گئے۔ نیوز ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق عمر اکمل گراﺅنڈ میں پریکٹس کر رہے تھے اور اس دوران ان کے یہ موبائل فونز ان کے بیگ میں رکھے تھے۔ پریکٹس کے بعد عمر اکمل نے دیکھا تو ان کا بیگ ہی غائب تھا۔ پولیس نے عمر اکمل کے کزن عباس علی کی درخواست پر تھانہ ماڈل ٹاﺅن میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ عمر اکمل کا کہنا ہے کہ تھانے کے عملے نے بہت خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیا جس پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/05-Dec-2022/1516815

اپنا تبصرہ بھیجیں