فٹبال ورلڈ کپ ارجنٹینا کو ارٹر فائنل میں پہنچ گیا

فٹبال ورلڈ کپ، ارجنٹینا کو ارٹر فائنل میں پہنچ گیا             دو حہ (این این آئی)فٹبال ورلڈ کپ میں ارجنٹینا نے آسٹریلیا کو پری کوارٹر فائنل میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست د یدی،ارجنٹینا کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی دو سری ٹیم بن گئی۔فاتح ٹیم کی جانب  لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی اور ایلواریز نے گول اسکور کیے۔لیجنڈری لیونل میسی نے اپنے کیریئر کے ہزارویں میچ میں گول اسکور کر کے اْسے یادگار بنادیا میچ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ارجنٹینا کے کپتان میسی نے کہا کہ میچ بہت اہمیت کا حامل تھا اور خوشی اس بات کی ہے کہ تمام کھلاڑیوں نے بہت عمدہ کھیل پیش کیا ہے اور امید ہے کہ اسی طرح سے ٹیم اگلے اہم میچ میں بھی محنت سے کھیل پیش کرے گی مزید کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کھلاڑیوں پر کوئی دباؤ نہیں تھا  دوسری جانب  آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ارجنٹائن کی ٹیم نے بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی شکست کا بہت افسوس ہورہا ہے۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/05-Dec-2022/1516454

اپنا تبصرہ بھیجیں