پاکستان کیلئے انگلینڈ کو ٹیسٹ ہرانے کا بہترین موقع ہے سابق کرکٹرز

پاکستان کیلئے انگلینڈ کو ٹیسٹ ہرانے کا بہترین موقع ہے، سابق کرکٹرز     لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم آج محتاط کھیل کر انگلینڈ کا ٹارگٹ آسانی سے حاصل کرسکتی ہے ان خیالات کااظہار سابق کرکٹرز نے کیا سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان  کی ٹیم اس وقت جیتنے کی پوزیشن پر ہے اور سنبھل کر کھیلنے سے پاکستان جیت سکتا ہے انضمام الحق اور یونس خان نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم آج پہلے سیشن میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرے تو اس کے لئے جیت مشکل نہیں ہوگی انگلش ٹیم نے ٹیسٹ کو فیصلہ کن بنادیا ہے امید ہے کہ آج پاکستانی بیٹر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرے گا اور پاکستا ن آج ٹیسٹ میچ جیتے گا انگلش باؤلرز کو احتیاط سے کھیلنے کی ضرورت ہے۔ مزید کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں بہت باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں جو ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرواسکتے ہیں۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/05-Dec-2022/1516452

اپنا تبصرہ بھیجیں