راولپنڈی ٹیسٹآخری روز کےکھیل کے آغاز پر ہی پاکستان کی اہم وکٹ گر گئی

راولپنڈی ٹیسٹ،آخری روز کےکھیل کے آغاز پر ہی پاکستان کی اہم وکٹ گر گئی راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ کا آج آخری روز ہے ، پاکستان نے 80 رنز 2 وکٹوں کے نقصان  پر اننگز کا آغاز کیا لیکن اینڈرسن نے امام الحق کو 48 رنز پر پویلین بھیج کر اہم وکٹ حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو یہ میچ جیتنے کیلئے مزید 253 رنز درکار ہیں جب کہ انگلینڈ کو7 وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی، پانچویں دن کا آغاز 2 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز سے ہوا،امام الحق 43 رنز اور سعودشکیل 24 رنز کے ساتھ  میدان میں اترے لیکن اینڈرسن نے امام الحق کو 48 رنز پر آؤٹ کر دیا ، اب سعود شکیل کا ساتھ دینے کیلئے محمد رضوان میدان میں اترے ہیں۔آج زیادہ سے زیادہ 98 اوورکرائےجائیں گے، واضح رہے کہ گزشتہ روز دوسری اننگز میں عبداللہ شفیق 6 اور کپتان بابر اعظم 4 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ اظہر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ میچ کے احوال کی بات کی جائے تو انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورانگلش بلے بازوں جارحانہ انداز اپنایا، اوپننگ جوڑی زیک کرالی اور بین ڈکٹ نے مجموعی طور پر 233 رنز سکور کیے،ڈکٹ نے 107 اور زیک کرالی 122 رنز بنائے، اس کے علاوہ اولی پوپ 108، ہیری بروک 153 رنز بنا کر نمایا ں ، انگلینڈ نے پہلے روز 75 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنائے تھے ، میچ کے دوسرے روز پاکستانی گیند بازوں کا پلڑا بھاری رہا اور ساری ٹیم کو 657 رنز پر آؤٹ کر دیا ۔ پاکستان کی پہلی اننگز کی بات کی جائے تو  پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے ریکارڈ پارٹنر شپ قائم کی عبداللہ شفیق نے 114 جبکہ امام الحق نے 125 رنز سکور، اس کے بعد بابر اعظم نے بھی سنچری سکور کی  اس طرح پہلی اننگ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے 7 سینچریز سکور کی گئیں، پاکستانی ٹیم 579 رنز ہی بنا سکی اور 78 رنز کی برتری کے ساتھ انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا لیکن نسیم شاہ نے پلی اننگ کے سنچری میکر بین  ڈکٹ کو صفر پر  ہی آؤٹ کر دیا ،چائے کے وقفے کے دوران انگلینڈ نے اننگز ڈکلیئرکرنے کا فیصلہ کیا اور دوسری اننگز 7 وکٹ 264 رنزپرڈکلیئر کرکے ڈرا ہوتے میچ میں جان ڈال دی۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/05-Dec-2022/1516741

اپنا تبصرہ بھیجیں