قومی ویمنز کرکٹ لیگ کاآغاز آج 

قومی ویمنز کرکٹ لیگ کاآغاز آج           لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ویمنز ٹی20 کرکٹ ٹورنامٹ کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا جس میں چا ر ٹیمیں شرکت کریں گی اس حوالے سے گزشتہ روز  پاکستان کرکٹ بورڈ میں تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں ایونٹ میں شریک ٹیموں کی کپتانوں نے شرکت کی اور ٹرافی کے ساتھ تصویر بنوائی اس موقع پر ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کی کپتانوں نے کہا کہ ایونٹ بہت اہمیت کاحامل ہے پہلے مرحلے میں دلچسپ مقابلے ہوئے امید ہے کہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں بھی چاروں ٹیموں میں کانٹے دار مقابلے ہوں گے۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/05-Dec-2022/1516449

اپنا تبصرہ بھیجیں