سنیل شیٹھی کی بیٹی کی شادی بھارتی ٹیم کے کھلاڑی سے جلد متوقع چھٹیوں کی درخواست منظور

سنیل شیٹھی کی بیٹی کی شادی بھارتی ٹیم کے کھلاڑی سے جلد متوقع، چھٹیوں کی … نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول اور بالی ووڈ اداکار  سنیل شیٹی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹی کی شادی جنوری 2023 میں ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کے ایل راہول نے چھٹیوں کی درخواست دے رکھی تھی جو اب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے منظور کرلی ہے، بتایا جا رہا ہے کہ کرکٹر نے نجی مصروفیات کے باعث چھٹیوں کی درخواست دی تھی۔اب تک اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی جانب سے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن کچھ روز قبل سنیل شیٹی نے بیٹی کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دونوں کی شادی جلد ہوگی۔ سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ ‘فی الحال تاریخ نہیں رکھی گئی، دونوں کی مصروفیات دیکھتے ہوئے جلد کسی ایک حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا’۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری میں ہونے والی یہ شادی سنیل شیٹی کے کھنڈالا والے گھر میں ہوگی، یہ لگژری گھر کھنڈالا مہاراشڑا میں واقع ہے جسے تقریبات کی مناسبت سے سجایا جائے گا۔یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ شادی میں بالی ووڈ کے کئی سٹار شرکت کریں گے، اس کے علاوہ کئی کرکٹرز بھی شادی میں شرکت کریں گے۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/04-Dec-2022/1516398

اپنا تبصرہ بھیجیں