حارث رؤف انگلینڈ کیخلاف دوسری اننگز میں بولنگ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے پی سی بی نے بیان جاری کر دیا

“حارث رؤف انگلینڈ کیخلاف دوسری اننگز میں بولنگ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے” پی …     راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں پہلے روز فیلڈنگ کے دوران گر گئے تھے جس کے باعث ان کی ٹانگ میں کھچاؤ آ گیا تھا، حارث رؤف نے میچ کے دوسرے روز بھی بولنگ نہیں کی تھی۔ اب اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حارث رؤف راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بولنگ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔پی سی بی کے مطابق حارث رؤف دائیں ٹانگ میں کھچاؤ محسوس کر رہے ہیں، حارث رؤف راولپنڈی ٹیسٹ میں صرف بیٹنگ کریں گے۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/04-Dec-2022/1516391

اپنا تبصرہ بھیجیں