پاکستان کی پوری ٹیم انگلینڈ کے 657 رنز کے جواب میں کتنے رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ؟ جانئے 

پاکستان کی پوری ٹیم انگلینڈ کے 657 رنز کے جواب میں کتنے رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ؟ … راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دوسری اننگ کا آغا ز کر دیاہے اور اب تک ایک وکٹ کے نقصان پر 15 رنز بنا لیے ہیںاور 93 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پوری ٹیم انگلینڈ کے 657 رنز کے جواب میں 579 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں سب سے اہم کر دار کپتان بابراعظم کا رہا جنہوں نے 19 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 136رنز کی اننگز کھیلی جبکہ امام الحق نے 121 ، عبداللہ شفیق نے 114 ، اظہر علی 27 ، سعود شکیل 37 ، محمد رضوان 29 ، آغا سلمان 53 ، نسیم شاہ 15 ، زاہد محمود 17 اور حارث روف نے 12 رنز بنائے ۔انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ نے 6 ،جیک لیچ نے 2 ، روبنسن اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 657 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ 153 رنز ہیری بروک نے بنائے ، ان کے علاوہ زیک کرالی نے 122 ، اولی پوپ نے 108 ، بین ڈکٹک نے 107 ، بین سٹوکس نے 40 رنز کی اننگ کھیلی ۔پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4 ، نسیم شاہ نے 3 ، محمد علی نے 2 اور حارث روف نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/04-Dec-2022/1516385

اپنا تبصرہ بھیجیں