اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم کی کیمبرج میں سرجری ہو گئی

اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم کی کیمبرج میں سرجری ہو گئی لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم کی کیمبرج میں سرجری ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کہنی کی سرجری ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے کی، انہوں نے بتایا کہ ارشد ندیم کو سنجیدہ نوعیت کی انجریز تھیں۔ڈاکٹر علی شیر باجوہ کا کہنا ہے کہ دو جگہ پر سرجری کرنا پڑی ہے لیکن میں مکمل طور پر مطمئن ہوں، ارشد وارئیر ایتھلیٹ ہیں، جلد مکمل فٹ ہوں گے۔تاہم سرجری کے بعد ارشد ندیم کا ری ہیب پروگرام شروع ہوگیا ہے، ایک ہفتے تک ارشدندیم ڈاکٹر علی شیر باجوہ کی زیر نگرانی ری ہیب کریں گے۔ انگلینڈ سے واپسی پر ارشد ندیم لاہورمیں اپنے کوچ سلمان بٹ کی زیر نگرانی بحالی پروگرام مکمل کریں گے۔واضح رہے کہ ارشد ندیم نے کہنی کی انجری کے باوجود کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کی اور پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا، وہ گزشتہ برس اولمپکس میں کہنی کی انجری کا شکار ہوئے تھے، علاج کے بعد ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ اور ایشین چیمپئن شپ 2023 میں حصہ لیں گے۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/04-Dec-2022/1516383

اپنا تبصرہ بھیجیں