پاکستان ٹیم میں شمولیت کیلئے پر امید ہوں اعظم خان

  پاکستان ٹیم میں شمولیت کیلئے پر امید ہوں، اعظم خان  کراچی (اے پی پی):پاکستانی بلے باز اعظم خان  نے کہا ہے کہ نئے اور مختلف انداز کے باولرز کو کھیل کر مزہ آتا ہے اور میری اولین ترجیح ان باولرز کے خلاف رنز بنانا ہوتی ہے جو مشکل ہوں، مجھے اچھے باؤلنگ اٹیک میں اپنی قابلیت منوانا پسند ہے۔ پاکستان بلے باز اعظم خان اس وقت ابوظبی میں جاری ٹی ٹین لیگ میں ٹیم نیو یار اک اسٹرائیکرز کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔  اور اپنی بہترین پرفارمنس سے نمایاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر گیند پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے تاکہ کوئی بھی گیند ضائع کئے بغیر اسکور بناؤں، ٹی ٹین فارمیٹ ایک بھی ڈاٹ بال کا متحمل نہیں ہے۔ قومی ٹیم میں سلیکشن کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں اعظم خان نے کہا کہ میں اس وقت دنیا بھر میں کھیل رہا ہوں اوراپنے کھیل سے کافی مطمئن ہوں، قومی ٹیم میں سلیکٹرز کی مرضی ہوتی ہے جسے چاہے سلیکٹ کریں اور میری خواہش ہمیشہ سے یہی رہی کہ میں اپنی قومی ٹیم میں کھیلوں اور پاکستان کی نمائندگی کروں، جب بھی مجھے ٹیم میں سلیکٹ کیا گیا میری کوشش ہوئی گی کہ اچھا پرفارم کروں۔ معین خان کے حوالے سے کئے گئے ایک سوال پر پاکستانی بلے باز کا کہنا تھا کے میرے والد میرے سب سے بڑے مینٹور ہیں اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا اور مسلسل سیکھ رہا ہوں کیونکہ ہم جب بھی مل کر کٹ میچ دیکھتے ہیں تو وہ ہمیشہ میری رہنمائی کرتے ہیں جس سے میرے کھیل میں دن بدن بہتری ہو رہی ہے، یقین مانیں تو میری زندگی میں ان کا بہت عمل دخل ہے۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ کے بارے میں محمد اعظم کا کہنا تھا کہ اصل کرکٹ تو ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کرکٹ ہے،ٹی ٹین تو ایک انٹرٹینمنٹ ہے جسے کھیلتے ہوئے میرے سمیت تمام کھلاڑی انجوائے کرتے ہیں۔واضح رہے کہ محمد اعظم نیویارک اسڑائیکرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور یہ ٹیم پہلی بار ابوظبی ٹی ٹین میں کھیل رہی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔ ابوظبی ٹی ٹین کا فائنل زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/04-Dec-2022/1516233

اپنا تبصرہ بھیجیں