نیشن ہاکی کپپاکستان جاپان سے بھی ہار گیا

نیشن ہاکی کپ،پاکستان جاپان سے بھی ہار گیا           جوہانسبرگ (این این آئی)ساؤتھ افریقہ میں جاری ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ میں پانچویں و آٹھویں پوزیشن کیلئے میچ جاپان نے پاکستان کو شکست دیدی۔ساؤتھ افریقہ میں جاری ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ میں پانچویں و آٹھویں پوزیشن کیلئے پاکستان اور جاپان کے مابین میچ کھیلا گیا، مذکورہ میچ جاپان نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔جاپان کی جانب سے پہلا گول 27ویں منٹ میں کین نے47ویں منٹ میں کوسی نے54ویں منٹ میں کنٹارو نے گول سکور کیاجبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول رومان نے 48ویں منٹ میں سکور کیا دوسری جانب پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے کہا کہ ایونٹ میں عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی جاپان سے میچ میں ہر کھلاڑی نے جیت کے لئے کردار ادا کیا لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا میچ میں شکست کا بہت افسوس ہے مستقبل میں مزید محنت سے کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/04-Dec-2022/1516230

اپنا تبصرہ بھیجیں