پنڈی ٹیسٹپاکستان کے پہلی اننگز میں 499رنز

  پنڈی ٹیسٹ،پاکستان کے پہلی اننگز میں 499رنز       راولپنڈی  (اے پی پی):پاکستان نے عبداللہ شفیق، امام الحق اور بابر اعظم کی شاندار سنچریوں کی بدولت راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنا لئے اور اسے انگلینڈ کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 158 رنز درکار ہیں، عبداللہ شفیق نے 114، امام الحق نے 121 اور بابر اعظم نے 136 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، انگلینڈ کی طرف سے ول جیکس نے تین اور جیک لیچ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ راولپنڈی سٹیڈیم  میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 181 رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ شروع کی تو عبداللہ شفیق 89 اور امام الحق 90 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے، دونوں اوپنرز نے 65.4 اوورز تک پر اعتماد بیٹنگ کی اور 225 رنز کا آغاز فراہم کیا، اس دوران عبداللہ شفیق نے تیسری ٹیسٹ سنچری مکمل کی، وہ پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 114 رنز  پر آؤٹ ہوئے امام الحق نے بھی شاندار بیٹنگ کی بدولت کیریئر کی تیسری سنچری مکمل کی ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، سلمان علی آغا 10 اور زاہد محمود ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/04-Dec-2022/1516229

اپنا تبصرہ بھیجیں