‘بابر کی کور ڈرائیو کوہلی سے زیادہ اچھی’ بھارتی صحافی کو ٹوئٹ کرنا مہنگا پڑگیا

‘بابر کی کور ڈرائیو کوہلی سے زیادہ اچھی’، بھارتی صحافی کو ٹوئٹ کرنا مہنگا … نئی دہلی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کور ڈرائیو نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کافی مقبول ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی تعریفیں ماضی کے لیجنڈ کرکٹرز خود کرتے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق  اس کے برعکس بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی کور ڈرائیو کے بھی کچھ مداح ہیں لیکن حال ہی میں بھارتی صحافی نے جب اعتراف کیا کہ بابر کی کور ڈرائیو کوہلی سے زیادہ اچھی ہے تو بھارتی مداحوں نے اپنا سارا غصہ نکالا۔ Babar Azam Cover Drive > Virat Kohli Cover drive ???? — Avinash Aryan (@AvinashArya09) December 2, 2022 اویناش آریان کی ٹوئٹ پر بھارتی مداحوں نے ان کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا اور انہیں خوب برا بھلا کہا۔ صحافی نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا ‘کسی بھی کھلاڑی کے مداح اس وقت تک آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کریں گے جب تک آپ ان کے کرکٹر کی تعریف کریں، جیسے ہی ان پر تنقید کی جائے گی تو وہ گالیاں دینا شروع کردیں گے’۔ Kisi cricketer k fans tab tak aapka well wisher hai, jab tak aap uske players ki tareef kar rahe. Jaise hi kisi din criticise kar diye. Apni aukat par utar aayenge aur lagenge gali dene. And jisko lagta hai, uske Gaali dene se main tweet karna band kar dunga : pic.twitter.com/tps8hm6o9C — Avinash Aryan (@AvinashArya09) December 3, 2022 بعدازاں اویناش نے متعدد ٹوئٹس کیں جس میں انہوں نے کئی دیگر کھلاڑیوں کو ویرات کوہلی سے بہتر قرار دیا جس میں آسٹریلین اسپنر ایڈم زمپا، پاکستانی بولر جنید خان، روہت شرما، اجنکیا رہانے اور اسٹیو اسمتھ شامل تھے۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/03-Dec-2022/1516069

اپنا تبصرہ بھیجیں