قومی کرکٹر عمر اکمل کے 2 قیمتی موبائل فون چوری

قومی کرکٹر عمر اکمل کے 2 قیمتی موبائل فون چوری لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل کے 7 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے 2 قیمتی موبائل فون چوری ہوگئے۔ سماء نیوز کے مطابق  پولیس نے عمر اکمل کے کزن عباس علی کی درخواست پر تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا۔ عمر اکمل کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ میں پریکٹس کے دوران موبائل فون بیگ میں رکھے تھے۔ پریکٹس کے بعد دیکھا تو بیگ غائب تھا۔ عمر اکمل کا کہنا ہے کہ تھانے کے عملے نے خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیا، تہہ دل سے مشکور ہوں۔ وری شدہ موبائل فونز کی تلاش جاری ہے۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/03-Dec-2022/1516073

اپنا تبصرہ بھیجیں