رکی پونٹنگ کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا

رکی پونٹنگ کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا     پرتھ (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کو دو بار عالمی کپ کا چیمپیئن بنوانے والے کپتان رکی پونٹنگ کو دل کی تکلیف کے بعد اسپتال لے جایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ا?سٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوران سابق ا?سڑیلوی کپتان رکی پونٹنگ کو دل کی تکلیف ہوئی جس پر انہیں فوری طور پر پرتھ کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔رکی پونٹنگ ٹیسٹ سیریز کی کوریج کے لیے دی چینل سیون کے براڈکاسٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں، وہ میچ میں کھانے کے وقفے کے دوران کمنٹری چھوڑ کر چلے گئے تھے۔دوسری جانب چینل 7 کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ رکی پونٹنگ کی طبیعت ناساز ہے اور وہ آج کی بقیہ کوریج کے لیے کمنٹری فراہم نہیں کریں گے۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/03-Dec-2022/1515750

اپنا تبصرہ بھیجیں