انگلینڈ نے اپنے انداز سے کھیلا ہم اپنی اسٹرنتھ سے کھیلیں گے: ثقلین

انگلینڈ نے اپنے انداز سے کھیلا ہم اپنی اسٹرنتھ سے کھیلیں گے: ثقلین    راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کا 112 سالہ ریکارڈ توڑنے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ نے اپنے انداز سے کھیلا ہے۔راولپنڈی ٹیسٹ میں پریس کانفرنس میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ انگلینڈ کا جو اندازکرکٹ ہے انہوں نے اسی انداز سے کرکٹ کھیلی، ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ ٹیم میچ پر غالب رہی جس پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ہیڈ کوچ نے پاکستانی ٹیم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کہنا لیکن جو ہماری اسٹرنتھ ہے ہمیں اس کو دیکھتے ہوئے میچ کھیلنا پڑے گا اور ہم اپنی ہی اسٹرنتھ میں چلیں گے۔  مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/03-Dec-2022/1515748

اپنا تبصرہ بھیجیں