تھوک پر پابندی کے بعد انگلش کھلاڑی جوئےروٹنے گیند چمکانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا

تھوک پر پابندی کے بعد انگلش کھلاڑی “جوئےروٹ”نے گیند چمکانے کا انوکھا طریقہ … راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )تھوک پر پابندی کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر  جوئے روٹ نے گیند چمکانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ میں کھلاڑی عموماً گیند کو چمکانے کیلئے تھوک کا استعمال کرتے ہیں، پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر “جو ئے روٹ “نے انوکھے طریقے سے گیند کو چمکایا جس پر کمنٹیٹر قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے  ایک محدود  وقت کی ویڈیو جاری کی گئی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوئے روٹ گیند پر تھوک لگانے کی بجائے گیند کو ہی ساتھی کھلاڑی  “لیچ ” کے سر پر رگڑ رہے ہیں، جوئے روٹ نے پہلے لیچ کی کیپ اتاری اور  پھر ان کے سر سے گیند مسل دی، روٹ نے لیچ کے سر پر بال کم ہونے کی وجہ سے سر کے مختلف حصوں پر گیند لگائی اور اپنا کام کرتے ہوئے خاموشی سے آگے بڑھ گئے۔ “Absolutely ingenious!” Root finds a unique way of shining the ball with the help of Leach ????????#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/mYkmfI0lhK — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 3, 2022  روٹ کی اس دلچسپ حرکت پر کمنٹری باکس میں بیٹھے کمنٹیٹر بھی چپ نہ رہ سکے اور خوب قہقہے لگائے جب کہ ناصر حسین نے ساتھی کمنٹیٹر کو مذاقاً کہا کہ وہ ان کی طرف نہ دیکھیں۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/03-Dec-2022/1516052

اپنا تبصرہ بھیجیں