عبداللہ شفیق اور امام الحق نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

عبداللہ شفیق اور امام الحق نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور انگلیند کے درمیان تاریخی ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور  امام الحق نے بطور اوپننگ جوڑی اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔  تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف امام الحق اور عبداللہ شفیق نے پاکستان کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کردی ہے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے 225 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی ہے، پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں عبداللہ شفیق 114 اور امام الحق 121 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس سے قبل1984 میں محسن حسن اور شعیب محمد نے انگلینڈ کے خلاف 173 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا تھا۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/03-Dec-2022/1516044

اپنا تبصرہ بھیجیں