پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز, عبد اللہ شفیق کی شاندار سنچری

پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز, عبد اللہ شفیق کی شاندار سنچری راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تاریخ ٹیسٹ  میں انگلش بلےبازوں کی جانب سے برق رفتار بیٹنگ کے بعد پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے بھی محتاط بیٹنگ جاری ہےاور  اوپننگ بیٹسمین عبداللہ شفیق  نے شاندار سینچری سکور کی ہے ۔ نیاز کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز  181 رنز بغیر کسی وکٹ کے نقصان سے  کیا، امام الحق 90 اور عبداللہ شفیق 89 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود  تھے،عبد اللہ شفیق نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنے کیرئیر کی تیسری سنچری مکمل کی۔  انگلینڈ نے پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 657 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے گزشتہ روز بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 181 ر نز بنا لیے تھے، انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 153، اولی پوپ نے 108، بین ڈکٹ نے 107 اور ریک کرالی نے 122 رنز کی اننگز کھیلی تھیں جبکہ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/03-Dec-2022/1516033

اپنا تبصرہ بھیجیں