پنڈی ٹیسٹ: انگلش ٹیم 657پرآؤٹ پاکستان کے بغیر کسی نقصان کے 181رنز 

پنڈی ٹیسٹ: انگلش ٹیم 657پرآؤٹ، پاکستان کے بغیر کسی نقصان کے 181رنز   راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنالیے۔امام الحق 90اور عبد اللہ شفیق 89رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں دوسرے روز انگلش ٹیم نے کھیل کا آغاز 506 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر کیا، ابتدا میں کپتان بین اسٹوکس 41 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ لیام لیونگ اسٹون 9 رنز بناسکے۔ ہیری بروک نے 153 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ول جیکس 30، اولی روبنسن 37 اور جیک لیچ 6 رنز بناکر نمایاں رہے۔انگلش ٹیم دوسرے روز 26 اوورز میں 151 رنز بنائے جبکہ انکی 6 وکٹیں گریں، پاکستان کی جانب سے زاہد محمود 4، نسیم شاہ 3، محمد علی 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ پہلا روز میں انگلینڈ کے اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اپنی ٹیم کو جارحانہ ا?غاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 233 رنز اسکور کیے، بین ڈکٹ 107 جبکہ زیک کرولی 122 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اولی پوپ 108، جو روٹ 23 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/03-Dec-2022/1515744

اپنا تبصرہ بھیجیں