پنجاب حکومت کا صوبائی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے والے 200 کھلاڑیوں کو وظیفہ دینے کا فیصلہ  

پنجاب حکومت کا صوبائی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے والے 200 کھلاڑیوں کو … لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے صوبائی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے والے  200 کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فیصلہ  صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوان ملک تیمور کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ، پنجاب سپورٹس بورڈ  بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 200 کھلاڑیوں کو 15 ہزار روپے ماہوار وظیفہ دے گا۔  اجلاس میں عالمی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کیلئے بھی کیش انعامات دینے کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کا الاؤنس 1200 روپے سے بڑھا کر  1500 روپے کرنے کی منظوری دی گئی ، کھلاڑیوں اور آفیشلز کا رہائش الاؤنس دو ہزار روپے کر دیا گیا۔        مزید : کھیل -علاقائی -پنجاب –
Source : https://dailypakistan.com.pk/02-Dec-2022/1515703

اپنا تبصرہ بھیجیں