نیشن ہاکی کپ پاکستان اور فرانس کے درمیان میچ برابر

 نیشن ہاکی کپ، پاکستان اور فرانس کے درمیان میچ برابر    جوہانسبرگ (این این آئی)ساؤتھ افریقہ میں جاری ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ میں پاکستان اور فرانس کے مابین میچ کھیلا گیا مذکورہ دلچسپ میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول 9ویں منٹ میں رانا عبدالوحید نے،دوسرا گول28ویں منٹ میں افراز نے 60ویں منٹ میں ارباز احمد نے گول سکور کیا۔ فرانس کی جانب سے 12ویں منٹ میں پیٹر نے36ویں منٹ میں نوے نے جبکہ تیسرا گول 58ویں منٹ میں وکٹر نے سکور کیا پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے کہا کہ ٹیم نے فرانس کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی قسمت نے ساتھ نہیں دیا مستقبل میں مزید محنت سے کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/02-Dec-2022/1515354

اپنا تبصرہ بھیجیں