انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ میں چار قومی کھلاڑیوں کا ڈیبیو

 انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ میں چار قومی کھلاڑیوں کا ڈیبیو  لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے قومی کھلاڑیوں کی ویڈیو جاری کر دی گئیپہلے ٹیسٹ میچ میں چار قومی کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کیپ حاصل کی جن میں حارث رؤف، سعود شکیل، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔پی سی بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چاروں کرکٹرز کو ٹیسٹ کیپ دینے کی ویڈیو جاری کی جس میں کپتان بابراعظم نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کو محمد رضوان، سابق کپتان سرفراز احمد، بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور کپتان بابراعظم نے ٹیسٹ کیپ دی۔ اس موقع پر تمام کھلاڑیوں اور کوچ نے تالیاں بجاتے ہوئے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/02-Dec-2022/1515353

اپنا تبصرہ بھیجیں