پہلا ٹیسٹ باؤلرز کی پرفارمنس سے مایوسی ہوئی سابق کرکٹرز

 پہلا ٹیسٹ، باؤلرز کی پرفارمنس سے مایوسی ہوئی، سابق کرکٹرز     لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی باؤلرز نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ناقص کھیل کا مظاہرہ کیا ان خیالات کا اظہار سابق کرکٹرز نے گفتگو کرتے ہوئے کیا شعیب اختر نے کہا کہ پاکستانی باؤلرز انگلش بیٹرز کے سامنے بے بس نظر آئے جس طرح آسانی سے انگلش کھلاڑی سکور کررہے تھے اس طرح لگ رہا تھا کہ ان کو پاکستانی باؤلرز سے کوئی ڈر نہیں ہے انضمام الحق نے کہا کہ پاکستانی باؤلرز بے بس نظر آئے انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ایک نیا ریکارڈ بناڈالا ٹیسٹ میچ کے ایک دن میں یہ بہت بڑا سکور ہے پاکستانی باؤلرز کو اب میچ میں سنجیدگی سے واپس آنے کی ضرورت ہے اس کے لئے آج بہترین حکمت عملی اختیار کی جائے یونس خان نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو ٹیسٹ میچ میں کم بیک کرنے کے لئے سخت محنت درکارہے محمد یوسف اور سکندر بخت نے کہا کہ پاکستانی باؤلرز نے پرفارمنس سے مایوس کیا۔  انگلینڈ بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/02-Dec-2022/1515352

اپنا تبصرہ بھیجیں