4 بار کی عالمی چیمپئن جرمنی ورلڈکپ سے باہرہو گئی

4 بار کی عالمی چیمپئن جرمنی ورلڈکپ سے باہرہو گئی دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں 4 بار کی عالمی چیمپئن جرمنی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی  ہے جبکہ جاپان اور اسپین نے ناک آؤٹ راؤنڈ مرحلے میں جگہ بنالی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گروپ ای میں آج 2 میچز کھیلے گئے ،جس میں جرمنی اور کوسٹاریکا جبکہ جاپان اور اسپین کی ٹیمیں مدمقابل تھیں ، ورلڈ کپ میں جرمنی نے کوسٹاریکا کو 2 کے مقابلے میں 4گول سے ہرادیا جبکہ جاپان نے اسپین کو ایک کے مقابلے میں دوگول سےشکست دی۔ جرمنی مقابلہ جیت کر بھی ورلڈکپ سے باہر ہوگیا جبکہ اسپین میچ ہار کر بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گیا، گروپ میچز کے اختتام پر گروپ ای  میں جاپان نے 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جبکہ اسپین اور جرمنی 4،4 پوائنٹس حاصل کرسکے۔ تاہم اسپین کی ٹیم بہتر گول اوسط کی وجہ سے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ سابق ورلڈ چیمپئن جرمنی اور کوسٹاریکا ورلڈکپ سے باہرہوگئی۔ مزید : کھیل –
Source : https://dailypakistan.com.pk/02-Dec-2022/1515619

اپنا تبصرہ بھیجیں