پہلا ٹیسٹ: انگلینڈ کے پاکستان کیخلاف 506رنز 

پہلا ٹیسٹ: انگلینڈ کے پاکستان کیخلاف 506رنز   لاہور(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 4 وکٹ پر506 رنزبنا کر  112 سالہ  ریکارڈ بھی توڑ دیا۔راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ کے بیٹرز نے پاکستانی بولرز کی جم کر پٹائی کی، 73 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے انگلینڈ نے 4 کھلاڑی آؤٹ پر 506 رنز کی اننگز کھیلی۔انگلینڈ کے چار بیٹرز نے سنچریاں جڑ دیں، زک کراولے نے 21 چوکوں کی مدد سے 112 رنز کی اننگز کھیلی، اولی پاپ نے 14 چوکے لگائے اور 108 رنز بنائے، بین ڈکٹ نے 15 چوکوں کے ذریعے 107 رنز کی بیٹنگ کی، جو روٹ 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس وقت وکٹ پر ہیری بروک 101 اور بین اسٹوکس 34 رنز کے ساتھ موجود ہیں، کم روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل 75 اوورز تک محدود کیا گیا۔ پاکستانی ڈیبیو پلیئر زاہد محمود نے 160 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ان کے علاوہ ڈیبیو کرنے والے حارث رؤف اور محمد علی نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔  خیال رہے کہ انگلینڈ نے  506 رنز بنا کر کھیل کے پہلے دن سب سے زیادہ رنز بنانے کا 112 سال کا ریکارڈ توڑا ہے، اس سے قبل 1910 میں ا?سٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے دن 494 رنز بنائے تھے۔ مزید : کھیل اور کھلاڑی –
Source : https://dailypakistan.com.pk/02-Dec-2022/1515351

اپنا تبصرہ بھیجیں